غیر قانونی کارکنوں کی گرفتاریاں

غیر قانونی کارکنوں کی گرفتاریاں

پچھلے ہفتہ صوبہ اوسفولڈ کی پیلیس نے صفائی کی فرموں میں کام کرنے والے کارکنوں کی جانچ پڑتال کی۔پولیس نے پچھلے ہفتے گاڑیاں ساف کرنے والی ورکشاپس کے خلاف ایکشن لیا۔یہ کاروائی موس،فریدرکستاد،ساس برگ اور آشم کے شہروں میں کی گئی۔جب گاہک بہت کم ادائیگی کر کے کام کرواتے ہیںانہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اسکا انجام بہت مہنگا بھی ہو سکتا ہے۔بدھ جمعرات او معہ کے روز پولیس نے محکمہء ٹیکس کے ساتھ مل کر یہ کاوائی کی۔اس کا مقصد یہ بات یقینی بنانا تھا کہ کمپنیاں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کر رہی ہیں۔جن میں امیگریشن اور بکنگ کے قوانین شامل ہیں۔اس کاروائی میں سترہ افراد کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ان میں سے چار افعاد غیر ملکی تھے جن کے پاس رہائش کے قانونی کاغذات نہیں تھے۔بقول پولیس ایڈووکیٹ نینا مارٹن ان کی رہائشوں کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں۔گاڑیوں کی ایک کمپنی کے مالک کو اس لیے حراست میں لیا گیا کہ اسکی کمپنی میں کئی افراد غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے۔پولیس ایدووکیٹ کا کہنا ہے کہ اس جرم میں وہ گاہک بھی شامل ہیںجو کہ انتہائی کم قیمت پر اپنی گاڑیاں دھلواتے ہیں۔اس طرح وہ غیر قانونی کام کرنے والوں کو تحفظ فراہم کر ہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں