غیرامریکی یوٹیوبرز کیلئے بڑی پریشانی، گوگل نے بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا

گوگل نے غیرامریکی کانٹینٹ کریئیٹرز پر 24فیصدتک ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں صارفین کو ای میلز کرنے کے علاوہ گوگل سپورٹ پر بھی نوٹیفائی کردیا ہے ۔

یوٹیوب کی طرف سے تنبیہ کی گئی ہے کہ رواں سال جون سے گوگل کی طرف سے امریکی ناظرین کی طرف سے حاصل ہونیوالے ویووزپر ملنے والی آمدنی سے ودہولڈنگ امریکی ٹیکسز شروع ہوں گے ، اس لیے جلدازجلد امریکی ٹیکس کی معلومات ایڈسنس میں جمع کرائیں۔

مزید کہاگیا ہے کہ 31مئی 2021ءتک ٹیکس کی معلومات نہ ملنے کی صورت میں دنیا بھر سے حاصل ہونیوالی آمدنی سے 24فیصدتک کٹوتی ہوسکتی ہے لیکن اگر آپ ایک امریکی یوٹیوبر ہیں تو پہلے ہی آپ کی ٹیکس معلومات جمع ہوں گی ، تسلی کیلئے ایڈسنس اکاﺅنٹ میں ٹیکس کی معلومات دوبارہ چیک کرلیں۔

گوگل کی طرف سے یہ بھی واضح کیاگیا ہے کہ وہ امریکی انٹرنیشنل ریونیو کوڈ کی شق تین کے تحت ٹیکس معلومات لینے، ود ہولڈ ٹیکس اور انٹرنیشنل ریونیوسروس کو رپورٹ کرنے کے ذمہ دار ہیں، اگر آپ بھی امریکی ناظرین سے کمائی کررہے ہیں تو جون سے گوگل کی طرف سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کٹوتی ہوگی ۔

ڈی باکس ڈیجیٹل ایجنسی کے ایم ڈی عامر سید نے بتایا کہ پاکستان امریکا کے مابین ٹیکس معاہدے کے مطابق ٹیکس وصولی کی شرح پانچ فیصد یا اس سے بھی کم ہے۔واضح رہے کہ یوٹیوب پارٹنرز یا ملٹی چینل نیٹورک (ایم سی این) سے جڑے ہاکستانی چینلز سے جنوری 2020ء سے یہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ اس سال ٹیکس نیٹ میں اب تمام انفرادی چینلز، یوٹیوبرز، کانٹنٹ کرئیٹرز کو شامل کردیا گیا ، گوگل کے اس فیصلے سے کانٹنٹ کرئیٹرز بے چینی اور الجھن کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں