عید کی خوشیاں کیسے سمیٹیں

id1
خوشی کا موقعہ کوئی بھی ہو اسے بھرپور بنانے کا طریقہ آسان ہے ۔بس تھوڑی سی توجہ اور محنت درکار ہے۔
آپ عید کے تہوارکو تین حصوں میں تقسیم کریں۔یاد رکھیں خوشیاں بانٹنے سے بڑہتی ہیں۔اپنی خوشیوں اور وسائل کو لوگوں کے ساتھ ضرب دیں۔تو پھر دیکھیں کہ کیسے یہ بڑہتی جائیں گی۔
سب کو انکا حق دیں ۔خود بھی لطف ندوز ہوں اور دوسروں کو بھی موقعہ دیں۔
۔سب سے پہلا حق آپکے والدین ،بیوی بچوں اور بہن بھائیوں کا ہے۔جہاں تک ہو سکے والدین کو خوش کریں ۔ان کی خاطر مدارات ان کی خدمت اور انکی خوشی کو پورا کر کے۔اگر آپ والدین سے دور ہیں عید کے روز مل نہیں سکتے تو ۔پہلی فرصت میں ان سے فون یا سکائپ پر رابطہ کریں۔آپ کو بے انتہاء جاں فزاں سکون محسوس ہو گا۔
۔بیوی بچوں یا شوہر اور بچوں کو تحفے تحائف دیں۔ان کے ساتھ خوش گوارموڈ میں وقت گزاریں۔اپنے سسرالی رشتے داروں کو خصوصی عید مبارک اور تحائف دیں۔
۔عید کے روز خواہ کس قدراختلاف کیوں نہ ہو بہن بھائیوں اور قریبی عزیزوں کو ہر اختلاف بھول کر گلے لگائیں ۔کہ اللہ بھی معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
۔عید کی خوشیوں میں اپنے غریب اقرباء پڑوسیوں بیماروں اور غمزدہ لوگوں کا غم بانٹنا نہ بھولیں۔کم آمدن والے رشتہ داروں اور جاننے والوں کو نقد یا عید پہ استعمال ہونے والے تحائف دیں ۔بیماروں کی بیمارپرسی کریں اور غمگین لوگوں کے غم بانٹیں۔
یہ سارے کام آپ کو بے پناہ سکون دیں گے ۔اور سکون سچی خوشی کی کنجی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں