عید قرباں پہ کٹ سکاہی نہیں

بکرا
از:میربیدری ، 9141815923

عید قرباں پہ کٹ سکاہی نہیں سارا چارا بھی کھاگیابکرا
ہاتھ لیکن نہ میرے وہ آیا مجھ کو الو بناگیا بکرا
آج تک مجھ کو مل سکا ہی نہیں چھری کیسی چلاگیابکرا
تم مسلم ہی کھایاکرنا مجھے ایسے سپنے دکھاگیابکرا
سیدھے رستے پہ چلنے والا میں مجھ کو لیکن کہاگیابکرا
ہاں پڑوسن نے پالاتھا جس کو ذبح کرکے وہ کھاگیابکرا
سب کی بانچھیں کھلی ہوئی دیکھیں گھر کواپنے خود آگیابکرا
ایک ”ڈھسنی”*کا ہے نتیجہ میر ہائے سب کو سُلا گیابکرا

* (قدیم لفظ)بمعنی ٹکر

اپنا تبصرہ لکھیں