عید الاضحی کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کر دیا

عید الاضحی کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کر دیا

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج 1442 کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں