”عمران خان کی انڈوں اور مرغیوں والی تقریر سن کر حکومتی وزیر نے ہاتھ پر ہاتھ مارا اور قہقہ لگایا پھر کہنے لگا کہ ۔۔۔“حامد میر نے تقریب میں پیش آنے والا ایسا واقعہ سنا دیا کہ سن کر وزیراعظم کی بھی ہنسی نہ رکے گی

”عمران خان کی انڈوں اور مرغیوں والی تقریر سن کر حکومتی وزیر نے ہاتھ پر ہاتھ مارا اور قہقہ لگایا پھر کہنے لگا کہ ۔۔۔“حامد میر نے تقریب میں پیش آنے والا ایسا واقعہ سنا دیا کہ سن کر وزیراعظم کی بھی ہنسی نہ رکے گی

سینئر صحافی حامد میر نے جناح کنونشن سینٹر میں حکومتی 100 روز ہ کارکردگی سے متعلق تقریب میں شرکت کی اور وہاں پر عمران خان کی تقریرکے بعد ایک وفاقی وزیر سے ہونے والی گفتگو کا ایسا منظر کھینچ دیاہے کہ سن کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے ۔

حامد میر نے اپنے کالم میں لکھاکہ حکومت کے سو دن کی کارکردگی کو ا±جاگر کرنے کیلئے اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں سجائی گئی محفل ضرورت سے زیادہ لمبی تھی۔ یہاں نظر آنیوالی بدنظمی اور افراتفری سو دن میں کئے گئے کچھ اچھے کاموں کو پس منظر میں دھکیل رہی تھی۔ جناح کنونشن سینٹر میں وزیراعظم عمران خان کی اس تاریخی تقریر کے فوراً بعد حکومت کے ایک وزیر نے اپنے ہاتھ پر ہاتھ مار کر مجھے کہا۔ ”کپتان نے حمزہ شہباز کا پولٹری بزنس فلاپ کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ یہ دعویٰ میرے لئے حیرت کا باعث تھا۔ میرا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا تو وزیر صاحب نے میری حیرانی دور کرنے کے لئے کہا آپ تو جانتے ہیں حمزہ شہباز پنجاب کا پولٹری کنگ ہے۔ پنجاب میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت پر حمزہ شہباز کا کنٹرول ہے لیکن کپتان نے برائلر مرغی کے مقابلے میں دیسی مرغیاں پھیلانے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے، اب پنجاب میں دیسی مرغیاں اور دیسی انڈے کھائے جائینگے اور حمزہ شہباز کی برائلر مرغی کی مانگ ختم ہو جائیگی۔ یہ سن کر میری ہنسی نکل گئی اور بندہ ناچیز نے وزیر صاحب کی خدمت میں عرض کیا کہ لوگوں کو مرغیاں اور کٹے پال کر غربت دور کرنے کی ترغیب دینا کوئی ب±ری چیز نہیں بہت اچھی چیز ہے لیکن اس کا مقصد غربت دور کرنا ہونا چاہئے حمزہ شہباز کا بزنس ختم کرنا نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں