عمران خان کا 16دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

         waseem hyder                                                                                                                      رپورٹ  وسیم  ساحل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 16 دسمبر کو پورا پاکستان بند کر دیں گے۔2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 4 دسمبر کو لاہور، 8دسمبر کو فیصل آباد اور 12 دسمبر کو کراچی کو بند کروں گا۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اب نواز شریف کے لیے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گی، 2015 نئے الیکشن کا سال ہے۔انہوں نے حکومت کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی مذاکرات کے راستے کھلے ہوئے ہیں، مگر سپریم کورٹ کے ماتحت ایک کمیشن بنایا جائے جس کے تحت ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہوں اور یہ تحقیقات چار ہفتوں میں مکمل ہونی چاہیے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ملک کے سب سے بڑے لٹیرے ہیں،جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ تمیز کی زبان استعمال کروں ملک میں 11 کروڑ لوگ غریب ہیں جن کو 2 وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے جبکہ یہ امیر ہوتے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں