عمران خان کا ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان

عمران خان کا ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی صورتحال ، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اس دوران وزیراعظم نے ذخیر اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف جامع ایکشن پلان بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم کا ذخیر ہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان کردیا۔

واضح رہے وزیراعظم اور وزرا کی جانب سے کئی بار یہ بات سننے کو ملی ہے کہ ملک میں آٹے اور چینی کا مصنوعی بحران پیداکیاگیا۔

یادرہے اس بحران کے باعث لوگوں کو آٹا اورچینی مہنگے داموں خریدنی پڑی تھی جبکہ کئی علاقوں میں آٹے کی قلت کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں جس کی ذمہ داری حکومت نے ملز مالکان اور ذخیرہ اندوزوں پر عائد کی تھی۔تاہم اب یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ حکومت قیمتوں میں کمی اور بحران سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کرنے جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں