علم کیمیاء کی تاریخ میں ایک دلچسپ دریافت اور بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ



از
راجہ محمد عتیق افسر

ریسرچ لیبارٹری آف بایئو انرجی، شعبہ کیمیاء ، وفاقی اردو یونیورسٹی کے نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالمجید خان نے میرین الجی (Algae)سے ایک ایسے ناول(جدید الخلقت /غیر معمولی) مرکب کی دریافت کی ہے جس کی بنیادی ساخت علم کیمیاء کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معرض وجود میں آئی ہے۔قدرتی طور پر بننے والے اس خوبصورت اور ناول مرکب کا تعلق الکالائیڈکی کلاس سے ہے جس کا نام Jolynamineہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹرصاحب اپنی مسلسل تحقیقی کاوشوں کی بدولت میرین الجی سے دوسرے کئی نئے مرکبات دریافت کر چکے ہیںجنہیں دنیا کے لاتعداد سائنسدان بطور حوالہ استعمال کر کے مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کی یہ دریافت بلا شبہ پاکستان میں ہونے والی اہم اور معیاری تحقیق کا مظہر ہے ۔

علاوہ ازیں آپ توانائی کے بحران ، گلوبل وارمنگ ، ماحولیاتی آلودگی اور بائیو ڈائیورسٹی جیسے بیشمار چیلنجز کو پیش نظر رکھتے ہوئے میرین الجی اور بائیو ویسٹ سے بائیو فیولز کی تیاری پر گراںقدر تحقیقی مقالہ جات شائع کرچکے ہیں جن سے پوری دنیا کو درپیش خطرات کے حل میں مدد مل رہی ہے۔اس نوع کی معیاری تحقیق وفاقی اردو یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح ُپر بلند مقام دلانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ریسرچ کے میدان میں ڈاکٹر صاحب کی خدمات نہ صرف وفاقی اردو یونیورسٹی بلکہ تمام اہل پاکستان کے لئے باعث فخر ہیں۔

آپ کی سائنسی خدمات کے اعتراف میںحال ہی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، اسلام آباد میں آپ کو بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ وزیرتعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن نے عطا کیا۔یاد رہے کہ پاکستان بشمول آزاد کشمیر میں یونیورسٹی کی سطح پر 70000 سے زائداساتذہ تدریس و تحقیق میں مصروف ہیں۔ایچ ای سی نے ان 70000 اساتذہ میں سے میرٹ کی بنیاد پر صرف 63 اساتذہ کو بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ عطا کیا جن میں ڈاکٹر عبدالمجید خان کا نام سرفہرست ہے۔آپ کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور خدمات کے صلے میں ملنے والا یہ ایوارڈ بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔ جن سائنسی خدما ت کی بنیاد پر آپ کو بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ان میں خاص طور پر قومی وبین الاقوامی جرائد میںمقالہ جات کی اشاعت، قومی وبین الاقوامی کانفرنسسز کا انعقاد و شرکت،قومی و بین الاقوامی سائنٹیفک باڈیز کی ممبر شپ، پاکستان میں متبادل توانائی اور ادویات کی فیلڈ میں نئی و معیاری تحقیق، شعبہ کیمیاء وفیکلٹی آف فارمیسی میں تجربہ گاہوں کی تعمیرو ترقی، معیاری تدریسی طریقہ کاراور دنیا میں تحقیق کے فروغ کے لئے کئے گئے نئے اقدامات شامل ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمجید خا ن کاتعلق کفل گڑھ ضلع باغ آزاد کشمیر سے ہے اور آپ جنجوعہ قبیلے کے سرمایۂ افتحار فرزند ہیں۔آپ دنیاکے مایہ ناز سائنسدان پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن کے پچاسویں پی ایچ ڈی طالب علم رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ آپ نے پاکستان کے دوسرے بڑے سائنسدان پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال چوھدری کی زیر نگرانی پوسٹ ڈاکٹریٹ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔اس وقت متعدد ایم فل /ایم ایس /پی ایچ ڈی کے ریسرچ اسکا لرز آپ کی زیر نگرانی محو تحقیق ہیں۔

4 تبصرے ”علم کیمیاء کی تاریخ میں ایک دلچسپ دریافت اور بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ

  1. Dr Abdul Majeed Janjua has done great efforts in research of Chemistry and achieved his goal. May Almighty Allah give him more knowledge,     wisdom and good health for the sake of humanity. Raja Muhammad Attiq Afsar has made efforts to promote the research work of the scholar  . Wel done Keep it up.
    Raja Zain Afsar 

  2. Dr Abdul Majeed Janjua has done great efforts in research of Chemistry and achieved his goal. May Almighty Allah give him more knowledge,     wisdom and good health for the sake of humanity. Raja Muhammad Attiq Afsar has made efforts to promote the research work of the scholar  . Wel done Keep it up.
    Raja Zain Afsar 

اپنا تبصرہ لکھیں