علماءکی اکثریت نے خواتین کی ڈرائیونگ کو شرعی اعتبار سے جائز قرار دیا: سعودی ترجمان

1

سعودی عرب کی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نے حال ہی میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے قبل حکومت سے سعودی عرب کے سینئر علماءکی کمیٹی سے مشورہ کیا جس میں علماءکی اکثریت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کو شرعی اعتبار سے جائز قرار دیا ہے۔ ترجمان کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں جس کی نقل نوائے وقت کو موصول ہوئی ہے میں کہا گیا۔سعودی عرب کی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا ایک محرک حکمرانوں کی طرف سے خواتین کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ تاکہ خواتین شرعی قوانین کے مطابق اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ترجمان کے بیان کے مطابق سعودی خواتین سرکاری اور نجی اداروں میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ 50 فیصد خواتین اب یونیورسٹی گریجویٹ ہو چکی ہیں اور مجلس شوریٰ میں ان کا حصہ بیس فیصد کر دیا گیا ہے۔ سرکاری آسامیوں پر اب خواتین کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا فیصلہ سعودی حکومت کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں