عرب ملک کے معروف بینک نے اپنے ملازمین کو دوسری شادی پر 10 ملین دینار قرض دینے کا اعلان

عرب ملک کے معروف بینک نے اپنے ملازمین کو دوسری شادی پر 10 ملین دینار قرض دینے کا اعلان 

عراق کے بینک نے دوسری شادی کرنے والوں کو 10 ملین دینار قرض دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

غیر ملکی ویب سائٹ ” سبق “ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے معروف بینک الرشید نے اعلامیہ جاری کر کے کہا ہے کہ ہر بینک ملازم کو دوسرا نکاح کرنے پر قرض فراہم کیا جائے گا بشرطیکہ اس نے پہلی شادی کے لیے قرض نہ لیا ہو۔تمام بینک ملازمین کو عقد ثانی کے لیے بلا استثنی قرض دیا جائے گا، اس کی شرط یہ ہے کہ وہ بینک کا باقاعدہ ملازم ہو اور اس کی ملازمت کو دو سال ہوگئے ہوں۔

دوسری شادی کے خواہش مند کو 10 ملین عراقی دینار قرض دیا جائے گا۔ ایک ڈالر 1250 عراقی دینار کے برابر ہے۔دوسری طرف سکائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق میں معمر کنواریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔عراقی معاشرے میں معمر کنواریاں ان خواتین کو کہا جاتا ہے جن کی عمر 35 سال سے تجاوز کر چکی ہو اور اس کی ابھی تک شادی نہ ہوئی ہو۔ایک سروے رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں معمر کنوریوں کی شرح 70 فیصد تک ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں