طلباء کا اسکول تبدیل کرنے کی تجویز

سماجی امور کے وزیر تھور بیورن کا کہنا ہے کہ ایسے طلباء جو دوسرے طلباء پر آوازیں کستے ہیں یا انہیں تنگ کرتے ہیں انہیں خود ہی دوسرے اسکولوں میں بھیج دینا چاہیے۔ابھی تک اس سلسلے میں کوئی واضع قانون موجود نہیں ہے۔تاہم اساتذہ نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے۔ہر سال ناروے کے اسکولوں میں ستر ہزار کے قریب طلباء اس مسئلے کا شکار ہوتے ہیں اس مو ضوع پر کئی پراجیکٹ کام کر رہے ہیں۔نارویجن اخبار ڈاگ کے مطابق ضرورت اس بات کی ے کہ بچوں کو کسی کو تنگ کرنے کا موقع نہ دیا جائے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں