طلباء میں امتحان سے پہلے منشیات کے استعمال کا رجحان

ایک سروے رپورٹ کے مطابق اوسلو کے طلباء نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امتحان دینے سے پہلے منشیات استعمال کرتے ہیں۔یہ سروے پانچ ہزار سے دس ہزار طلباء کے ساتھ نارویجن آرگنائیزیشن NSO نے کیا۔اس سروے میں یونیورسٹی کے ا خبار نے اس تنظیم کے ساتھ مل کر نتائج مرتب کیے۔گو کہ منشیات استعمال کرنے والے طلباء کی تعداد اتنی ذیادہ نہیں ہے لیکن یہ ایک تشویشناک امر ہے۔سروے کے مطابق ڈرگ ریٹالین اس مقصد کے لیے سب سے ذیادہ استعمال کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں