طبی سائنس کا کارنامہ

طبی سائنس کا کارنامہ


اسٹک ہوم عارف کسانہ نامہ نگار
طبی سائینس میں ماں کا رحم پہلی بار بیٹی کے جسم میں پیوند کر دیا گیا۔سویڈن کے دوسرے بڑے شہر گوتھن برگ میں یونیورسٹی ہاسپٹل میں چودہ سال کی تحقیق اور چالیس سائنسدانوں کی محنت رنگ لائی۔دو مائوں کے رحم ان کی بیٹیوں کے جسم میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔بیٹیوں کی عمریں تیس سال کے لگ بھگ ہیں۔ان میں سے ایک کا رحم سرطان کی وجہ سے نکالنا پڑا تھا ۔جبکہ دوسری کا پیدائشی طور پر موجود ہی نہ تھا۔سویڈن میں ہر سال تقریباّ چود ہ لڑکیاں بغیر رحم  کے پیدا ہوتی ہیں۔جبکہ دو سے تین ہزار تک خواتین رحم کی عدم موجودگی کی وجہ سے بچہ پیدا نہیں کر سکتیں۔رحم کی تبدیلی کا کامیاب تجربہ  دو ہزار دو میں سعودی عرب میں کیا گیا تھا لیکن اس میں رحم غیر رشتہ دار خواتین میں منتقل کیا گیا تھا۔اس کامیاب آپریشن کی وجہ سے رحم کی وجہ سے بے اولاد جوڑوں میں بچوں کی پیدائش کا امکان روشن نظر آتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں