ضرورت مند پاکستانیوں کو گھروں میں راشن پہنچانے کا اعلان، تارکین وطن کیلئے خوشخبری آگئی

ضرورت مند پاکستانیوں کو گھروں میں راشن پہنچانے کا اعلان، تارکین وطن کیلئے خوشخبری آگئی

دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ضرورت مند پاکستانیوں کو گھروں میں راشن پہنچانے کا اعلان کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی قونصلیٹ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے دو ہفتہ تک نقل و حرکت پر پابندی ہو گی جس کے باعث قونصلیٹ نے پاکستانیوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے، دبئی و شمالی امارات میں مقیم ضرورت مند پاکستانی یہ راشن حاصل کرسکتے ہیں۔

راشن کے لیے آن لائن فارم بھرنا ہوگا، فارم بھرنے کے بعد دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ ضرورت مند پاکستانیوں سے خود رابطہ کرے گا، قونصلیٹ نے مدد کے لیے سیکٹروں راشن بیگ بھی تیار کرلیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں