صوبہ ہورڈ لینڈ میں بیروزگاروں کی تعدادمیں اضافہ امکان

آئل کمپنی میں ملازموں کو برخاست کرنے کی وجہ سے محکمہ ء روزگار کے باہر بیروزگاروں کی قطاریں مزید طویل ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ہورڈلینڈ صوبہ میں ہر پانچویں ملازمت کی جگہ ختم ہونے کی صورت میں چھ مزید ملازمتیںختم ہو جائیںگی۔ اگر تیل کی کمپنیوں نے اپنی ملازمتیں ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ہر ایک جاب ختم ہونے سے دوسے شعبوں میں چھ مزید ملازمتیں ختم ہونے کا امکان پایا جاتا ہے۔ایسا اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ دوسرے شعبوں کی ملازمتوں کا تعلق کسی نہ کسی طرح سے تیل کی انڈسٹری سے جڑا ہوا ہے۔یہ تمام حقائق ہورڈلینڈ کائونٹی کے شعبہء ایڈمنسٹریشن نے معلوم کیے ہیں۔
اس بارے میں کائونٹی ک سربراہ ٹام Tom Christer Nilsen نے کہا کہ یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے ۔سن دو ہزار دس میںکائونٹی میں چار اعشاریہ تین عرب افراد کے لیے سامان تیار کیا گیا ۔تاہم اس اعداد وشمار سے یہ پتہ چلتا ہے کہ تیل کی انڈسٹری ہماری سوسائٹی کے لیے کس قدر اہم ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں