صحتمند لمبی زندگی کا راز

صحتمند لمبی زندگی اور اچھی صعت ہمیشہ سے مردوں کا خواب رہی ہے اور ایک حالیہ سائنسی 

تحقیق نے یہ خوشخبری سنادی ہے کہ ایک خصوصی قسم کی خوراک کے استعمال سے ان دونوں نعمتوں کا حصول ممکن ہے ۔

امریکا کی ہاورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 4,676افراد پر کی گئی تحقیق سے ثابت کیا کہ میڈی ٹرینین ڈائٹ کے استعمال سے کروموسوم کو ڈھانپنے والے ٹیلومیرز مضبوط اورلمبے ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے DNAمحفوظ رہتاہے اورذیابیطس ،الزائمر ز ،دل کی بیماریوں ،کمزوری اوربڑھاپے کی متعدد بیماریوں سے تحفظ مل جاتاہے ۔
 میڈی ٹرینین ڈائٹ سے مراد ایسی خوراک ہے جس میں چکنائی بہت کم پائی جاتی ہے جبکہ پروٹین ،وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ زیادہ پائے جاتے ہیں ۔اس خوراک میں مچھلی ،پھل ،سبزیاں ، گری دار میوہ جات (مثلاً بادام ،اخروٹ ،چلغوزے ،کاجو وغیرہ )دالیں اور زیتون کا تیل شامل ہیں ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مردانہ کمزوری اس بات کی علامت ہے کہ دل اور شریانوں کی صحت اچھی نہیں اور یہ دل کی بیماریوں کا اشارہ بھی ہے ۔میڈی ٹرینین ڈائٹ کے استعمال سے دل ،شریانیں اور دروان خون کا نظام بہتر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے لمبی عمر تک مردانہ طاقت قابل رشک حالت میں رہتی ہے ۔اس کے ساتھ ورزش ، تمباکونوشی سے پرہیزاور ڈیری مصنوعات اور گوشت کا استعمال کم رکھنابھی ضروری ہے  لہذا ان تحقیقات پر عمل کرتے ہوے سرد راتوں کو غذائیں  کے ذریعے خوشگوار بنائیں
اپنا تبصرہ لکھیں