صبح جلدی اُٹھنے سے آپ کا وزن کیسے قابو میں رہتا ہے؟ تازہ کتاب میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو

صبح جلدی اُٹھنے سے آپ کا وزن کیسے قابو میں رہتا ہے؟ تازہ کتاب میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو

رات کو جلدی سونے اور صبح جلد اٹھنے کے صحت کے لیے کئی فوائد ہیں لیکن اب دو ماہر ڈاکٹروں نے اپنی نئی کتاب میں صبح جلدی اٹھنے کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر سوزان ایشے بیلکے اور ڈاکٹر سوزان کرشنر برونس نے اپنی مشترکہ تصنیف میں لکھا ہے کہ صبح جلدی اٹھنے سے انسان کو بھوک کم لگتی ہے اور وہ کم کھانا کھاتا ہے، جس کے نتیجے میں اسے موٹاپے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تصنیف میں دونوں ماہر ڈاکٹر دراصل خواتین کو ادھیڑ عمری میں موٹاپے سے بچنے کے مشورے دے رہی تھی جب انہوں نے یہ حیران کن بات لکھی۔ خواتین عموماً بچوں کی پیدائش کے مراحل سے گزرنے کے بعد موٹاپے کی طرف مائل ہوتی ہیں، جنہیں ان ماہرین نے ایک طرف سحرخیزی کا مشورہ دیتے ہوئے اپنی کتاب میں لکھا کہ ایسی خواتین کو وٹامن ڈی لینا چاہیے کیونکہ یہ وٹامن جسم میں چربی جلانے کا کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے خواتین کو ڈائٹنگ نہ کرنے اور باقاعدگی سے کھانا کھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس کے ساتھ وہ جتنی زیادہ ہو سکے ’واک‘ کیا کریں۔ ان طریقوں پر عمل کرتے ہوئے خواتین ڈھلتی عمر میں خود کو موٹاپے سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں