صاف چولہے صحت اور زندگی کی ضمانت

نارویجن فارن منسٹر بورگے برینڈے اور ہیلری کلنٹن نے جمعہ کے روز نیویارک میں ایک اجلاس میں شرکت کی جہاں گھریلو فض اکو آلودگی سے پاک کرنے کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں شرکت کے بعد بورگے برینڈے نے اعلان کیا کہ ناروے گھریلو چولہوں کو صاف رکھنے اور صاف خوراک کو یقینی بنانے کے لیے اگلے چار برسوں میںدو سو اڑسٹھ ملین کرونا کی رقم خرچ کرے گا۔
ا س اجلاس کا انعقد بینا القوامی تنظیم نے کیا جس کا آغاز کلنٹن نے کیا تھا۔اس کا مقصد گھریلو چولہے ساف رکھنا ہے ۔اس لیے کہ ہر سال ہزاروں لوگ گھریلو فضائی آلودگی کی وجہ سے بیمار ہو کر زندگی سے ہاتھ دھو بیتتے ہیں۔اجالس میں کہا گیا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ اموات کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے۔ برینڈے نے کہا کہ یہ ایک معروف تکنیک ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ناروے اس بین لاقوامی مہم میںحصہ لے رہا ہے ۔تاکہ غریب ممالک میں گھریلو فضاء کو آلودگی سے پاک رکھنے کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس مہم کا مقصد سن دو ہزار بیس تک دنیا بھر میں ایک سو ارب صاف چولہوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔سالنہ چار ملین لوگ دھوئیں ،مٹی کے تیل کے لیمپوں سے متاثر ہو کر ی اتو بیمار ہو جاتے ہیں یا مر جاتے ہیں۔جبکہ منسٹری آف فارن افئیرز کے مطابق گھروں میں دھوئیں کی بڑی وجہ کھلی فضا میںلکڑی پر کھانا پکانے والے چولہے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں