شیر چیتوں کو گلے لگانے اور شارک مچھلیوں کے ساتھ کھیلنے والی 21 سالہ لڑکی

شیر چیتوں کو گلے لگانے اور شارک مچھلیوں کے ساتھ کھیلنے والی 21 سالہ لڑکی

) آپ نے ’ڈولٹل‘ نامی فلم شاید دیکھی ہو جس میں مرکزی کردار ہر نوع کے جانوروں کی بولی سمجھتا ہے اور ان کے ساتھ ایسے گھل مل کر رہتا ہے جیسے وہ انہی میں سے ایک ہو۔ آج ہم آپ کو ایک حقیقی ’ڈولٹل‘ سے ملوانے جا رہے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 21سالہ لڑکی کا نام ازابیلا پیشیئرا ہے جو جانوروں سے اس قدر محبت کرتی ہے کہ انتہائی خطرناک جانور بھی اس کے دوست ہیں، جن میں شیر، چیتے، شارک مچھلی اور دیگر شامل ہیں۔

ازابیلا امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں واقع زوالوجیکل وائلڈ لائف فاﺅنڈیشن میں ’زوکیپر‘ کی ملازمت کرتی ہے، جہاں وہ شیر چیتوں کو گلے لگاتی اور شارک مچھلیوں کے ساتھ کھیلتی ہے۔ اس کاکہنا ہے کہ ”میں بچپن ہی سے جنگلی حیات کے ساتھ ایک انسیت رکھتی ہوں۔ مجھے جانوروں کو بڑے ہوتے اور نشوونما پاتے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ میں اب تک شیر، چیتے، چمپینزی، سانپ، بندر، ہاتھی، شارک اور مگرمچھوں سمیت 50مختلف اقسام کے جانوروں کی دیکھ بھال کر چکی ہوں۔ میں بچپن سے ہی جانتی تھی کہ مجھے جانوروں کے ساتھ ہی کام کرنا ہے، چنانچہ میں نے بڑے ہو کر ایسا ہی پیشہ اختیار کیا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق ازابیلا خود بھی اپنا موازنہ فلم ڈولٹل کے کردار ’ڈاکٹر ڈولٹل‘ سے کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں