شیئن میں چار افراد قتل کے الزام میں گرفتار

سوموار کی شام کو شئین کے شہر میں ایک ساٹھ سالہ شخص کے قتل کے الزام میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔انہیں بدھ کے روز ٹیلے مارک ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔پولیس اٹارنی جون بورگن کاکہنا ہے کہ جائے واردات سے اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ ساٹھ سالہ شخص کو تشدد سے ہلاک کیا گیا ہے تاہم اس کی وجوہات ابھی تک نا معلوم ہیں۔پولیس نے تفتیش کے سلسلے میں دو گھروں کو بند کر دیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں