شہزادہ ہاکون کا دورہء سعودی عرب

شہزادہ ہاکون ناروے اور نارویجن شاہی خاندان کی جانب سے نمائندگی کے لیے پوری دنیا کے لیڈروں کے اجتماع میں شرکت کے لیے اس ہفتے ریاض تشریف لے گئے۔
یہ اجتماع ریاض میں نئے منتخب سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اعزاز میں منعقد کیا گیا ہے۔
جبکہ شاہ ہیرالڈ نے شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کا پیغام روانہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات کا گہرا رنج ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نارویجن عوام کی جانب سے سعودی بادشاہ اور شاہی خاندان کو تعزیت کرتا ہوںاور میرا یہ پیغام سعودی عوام کو بھی پہنچا دیا جائے۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں