شہبازشریف کی گرفتاری، ن لیگ کیا کرنے جارہی ہے؟ اعلان کر دیا

شہبازشریف کی گرفتاری، ن لیگ کیا کرنے جارہی ہے؟ اعلان کر دیا

 نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری خلاف قانون ہے ۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری خلاف قانون ہے،سیاسی مخالفت پرعبرت کانشان بنانے کی روش پہلے بھی قوم کانقصان کرچکی ہے،شہباز شریف نے ساری زندگی قوم کے لئے وقف کر دی،چین،ترکی سمیت جسے ساری دنیانے شاباش دی،اسکی مثال دی، نیب نے اسے گرفتار کرلیا,پاکستان مسلم لیگ ن تمام صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے،پارٹی سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے،سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کے استعمال کی بدقسمت تاریخ دہرائی جارہی ہے،ضمنی الیکشن کےموقع پرگرفتاری سےثابت ہوگیا حکومت ن لیگ سے کتنی خوفزدہ ہے، آزادانہ، غیر جانبدارانہ الیکشن کو مخالفین اپنی سیاسی موت سمجھتے ہیں، مسلم لیگ ن کے لیےیہ ہتھکنڈےنئےنہیں، مشرف کےستم کو ن لیگ کی قیادت،کارکنوں نےجرات اوروبہادری سےگزارا ۔

واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں اّشیانہ کمپنی کیس میں حراست میں لے لیا گیا،آشیانہ کمپنی کیس میں شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں