شہادتِ امام حسین اور کربلا کے دوسرے شہدا کو خراجِ عقیدت ا سٹاک ہوم

شہادتِ امام حسین اور کربلا کے دوسرے شہدا کو خراجِ عقیدت

سٹاک ہوم(عارف کسانہنامہ نگار  )

پیش کرنے اور فلسفہ شہادت اور دورِ حاضر میں اس کی اہمیت کے بارے میں مسجد عمر تینستھا کے زیر اہتمام مورخہ ٢٥ نومبر بروز اتوار چار بجے رنکے بی کے عوامی ہال میں شہادت کانفرس منعقد ہورہی ہے جس سے پروفیسر سید ذوالفقار حسین بخاری خطاب فرمائیں گے۔ سٹاک ہوم شہر میں ہفتہ کے روز جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں عزا دار شریک ہوئے۔ اتوار کو سٹاک ہوم کے مختلف علاقوں میں عاشورہ محرم کی مجالس منعقد ہورہی ہیں جن میں واقعات کربلا، مصائب، نوحہ،  ماتم داری  اور مجلس شامِ غریباں ہوگی۔ اس سلسلہ میں پاکستانسکا فریننگ بوتشرکا کے زیر اہتمام فتیا میں ، نارڈک اسلامک سینٹر بریدنگ ، میسٹا ، یعقوبس بیری اور دوسرے کئی علاقوں میں مجالس منعقد ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں