شنیرا نے ڈپریشن سے بچنے کا نسخہ بتا دیا

شنیرا نے ڈپریشن سے بچنے کا نسخہ بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا کا کہنا ہے کہ روزانہ کچھ دیر ورزش کی جائے تو ڈپریشن اور بے چینی سے بچا جا سکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل پر لی گئی ایک پرانی تصویر کے ساتھ ڈپریشن سے بچاﺅ کا حل شیئر کیا۔

شنیرا کا ذہنی صحت، اضطرابی کیفیات اور افسردگی کے خاتمے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ساحلِ سمندر پر سورج کی شعاعوں میں 30 سے 45 منٹ کی ورزش آپ کی قلبی و ذہنی بے چینی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔شنیرا کا ماننا ہے کہ خود کو جسمانی طور پر تندرست رکھ کر ہم کئی ذہنی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔شنیرا نے یہ بھی لکھا کہ لاک ڈاﺅن کی غیر یقینی صورتحال میں بھی اپنی ذہنی و جسمانی صحت کا بھرپور خیال رکھنے کے لیے جو کرنا پڑے کریں۔

واضح رہے کہ شنیرا سوشل میڈیا پر کورونا سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں، شنیرا اکرم کا اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اگر لاک ڈاﺅن میں نرمی ہوتی ہے تو لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں کیونکہ کورونا سے پاک پاکستان کی ذمہ داری اب ہماری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں