شمالی ناروے میں زلزلہ کے جھٹکے

بدھ کی رات شمالی ناروے میں آوست Aust Agder اور روگا لینڈ Rogalnd کائونٹی کے بارڈرپر درمیانی شدت کا زلزلہ آیا ۔اس کی شدت تین اعشاریہ سا ت تھی۔یہ زلزلہ NORSAR نے ریکارڈکیا ۔زلزلہ رات بارہ بج کر چھیالیس منٹ پر ریکارڈکیا گیا۔جبکہ جمعرات کے روز پھرزلزلہ کے جھٹکے آنے کا امکان ہے۔زلزلہ ریکارڈکرنے کے محکمے میں کام کرنے والے محقق لنڈھوم کا کہنا ہے کہ ناروے کے شمالی مغربی علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے جنوبی حصے کی نسبت کم آتے ہیں۔جبکہ جنوبی حصوں میں زلزلہ کے جھٹکے اور بھی کم محسوس کیے جاتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں