شراب خانے کی عمارت سے 50 سال پرانا ’ٹائم کیپسول‘ برآمد، اس میں دراصل کیا لکھا تھا؟ تفصیلات منظر عام پر

شراب خانے کی عمارت سے 50 سال پرانا ’ٹائم کیپسول‘ برآمد، اس میں دراصل کیا لکھا تھا؟ تفصیلات منظر عام پر

قدیم زمانے سے دیواروں وغیرہ میں ’ٹائم کیپسول‘ چھپا کر رکھنے کا رواج چلا آ رہا ہے۔ ان کیپسولز میں اس زمانے کی اشیاءاور معلومات موجود ہوتی ہے جو دانستہ طور پر مستقبل کے لوگوں کے لیے رکھی جاتی ہے تاکہ نئے زمانے کے مورخین اور دیگر لوگوں کو اس پرانے زمانے کے بارے میں سمجھنے اور جاننے میں مدد مل سکے۔ ایسا ہی ایک 50سال پرانا کیپسول گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک عمارت سے برآمد ہوا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ کیپسول برطانوی علاقے سمرسیٹ میں واقع قصبے ریڈسٹاک میں واقع ایک شراب خانے کی عمارت سے برآمد ہوا ہے جس میں اس زمانے کی اشیاءکے ساتھ ساتھ ایک خط بھی پایا گیا۔

اس شراب خانے کا مالک ٹوبی بریٹ اس کی تزئین و آرائش کرا رہا تھا کہ اس دوران ایک دیوار سے یہ ٹائم کیپسول مل گیا، جو اس آدمی نے دیوار میں رکھا تھا جو اس وقت اس عمارت کا مالک تھا۔ اس کیپسول 50سال قبل کے سکے، مہریں، 1971ءکی اشیاءکی قیمتوں کی ایک لسٹ، ماضی کے مالک کے شناختی کارڈز اور دیگر کئی چیزیں موجود تھیں۔ ان کے علاوہ اس سے ایک رقعہ بھی برآمد ہوا جس پر لکھا تھا کہ ”ماضی کے مالک کی طرف سے، موجودہ مالک کے لیے، گُڈ لک۔“ اس رقعے پر 13جولائی 1973ءکی تاریخ لکھی تھی اور ای پوکسن نامی شخص کی طرف سے دستخط کیے گئے تھے جو یقینا اس وقت اس عمارت کا مالک تھا اور یہ رقعہ اسی کی طرف سے لکھا گیا تھا۔

ایک الگ کاغذ پر لکھی تحریر میں ای پوکسن نے لکھ رکھا تھا کہ وہ بھی اس عمارت میں ایک شراب خانہ چلاتا تھا اور 1973ءمیں اس نے اس کی تزئین و آرائش کرائی اور اس وقت دیوار میں یہ کیپسول رکھ دیا تھا۔ اس نے بتایا کہ اس عمارت میں اس نے کئی بڑی تبدیلیاں کیں اور اس کام کے لیے اس نے اواخیل بویوری ڈویلپمنٹ نامی کمپنی کو ہائر کیا تھا۔ اب یہ کمپنی ختم ہو چکی ہے۔موجودہ مالک ٹوبی کا کہنا ہے کہ یہ ٹائم کیپسول ایک خوشگوار سرپرائز ہے۔ میں 11سال سے اس عمارت کا مالک ہوں اور میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس کی دیوار میں پرانے مالک کی طرف سے میرے لیے ایسا کوئی پیغام بھی پوشیدہ ہے۔“.

اپنا تبصرہ لکھیں