شب قدر کی قدر کریں

شب قدر یہ وہ مبارک رات ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا یعنی قرآن مجید کی سالگرہ کا دن ہے۔ یہ رات اپنی قدر و قیمت کے لحاظ سے ہزاروں مہینوں اور ہزاروں سالوں سے بہتر ہے جو اس رات عبادت کرے گا اس کو سارے گناہوں کی مغفرت کی بشارت دی گئی ہے ہر رات کی طرح اس رات میں بھی وہ گھڑی سے جس میں دُعائیں قبول کرلی جاتی ہیں اور دین و دنیا کی جو بھلائی مانگی جائے وہ عطا کی جاتی ہے اگر آپ اس رات کے خیر سے محروم رہیں تو اس سے بڑی بدقسمتی اور کوئی نہیں ہوسکتی اس لیے شب قدر کی قدر کریں۔

آصف پلاسٹک والا
ربانی ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی11-
9323793996
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عید منانے سے پہلے
عید کا چاند نظر آہی جائے گا آپ نے پورے مہینے روزے رکھے، پانچوں وقت کی نمازیں اگلی صف میں کھڑے ہوکر ادا کی ہوگی، قرآن پاک کی تلاوت بھی باقاعدگی سے کی ہے، شب بیداری بھی کی تھی۔ صاحب حیثیت حضرات رمضان المبارک میں عبادات میں زیادہ مشغول رہتے ہیں مگر کیا آپ نے خیال کیا آپ کے یہاں ملازمت کرنے والے ملازم، نوکر چاکر ، ڈرائیور جن لوگوں نے روزے تو رکھے مگر آپ کی مصروفیت کی وجہ سے ان کی نماز تلاوت چھوٹ گئی۔ آپ کے علاقے میں کسی کو آپ کی ضرورت تھی جسے وہ بوڑھے والدین جن کا کمانے والا جوانی میں انتقال کرگیا۔ غریب رشتے دار جن کی غریبی کی وجہ سے تم نے ناطہ توڑلیا محلے میں اور مسجد کے گیٹ پر بیٹھی یتیم اور بیوائیں یہ وہ لوگ ہیں جو مستحق ہیں جب آپ اپنے عزیز دوست صاحب حیثیت رشتہ داروں کے یہاں افطار سے بھری لوازمات قیمتی تحفہ اور تحائف ہدیہ تقسیم کررہے تھے اس وقت ان کا خیال کرنا چاہیے تھا ، اگر آپ زکوٰة فطرہ عطیات صدقے سے حقدار مستحق کی مدد کریں گے تو عید کا چاند دیکھ کر آپ کا دل سچی خوشی سے بھر جائے گا آپ کا چہرہ عید کے چاند کی طرح چمکے گا۔ آنکھیں دلی مسرت سے دمکنے لگیں گی اور آپ کی عید ہم سب کے دل سچی خوشی سے سرشار ہوں گی خدا ہماری غلطیاں کو معاف کرے اور عبادت کو قبول فرمائے۔ تمام ملت اسلامیہ قارئین کو عید مبارک ہو ۔

آصف پلاسٹک والا
ربانی ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی11-
9323793996
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں