شاہی کشتی،ماحولیاتی آلودگی اور تنقید

اس موسم گرماء میں شاہی جوڑے نے جس پر تعئیش کشتی پر سفر کیا تھا اس نے اس قدر ذیادہ مقدار میں مضر گیسوں کا اخراج کیا جتنا کہ ایک گھر پورے سال میں کرتا ہے۔شاہی جوڑے نے اس کشتی میں پانچ روز گزارے۔ایک ماحولیاتی ماہرانجینئیر نے نارویجن اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہی جوڑے کی پانچ دنوں کی تفریح کے دوران اس قدر ذیادہ مقدار میںماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گیسوں کا اخراج ہوا ہے جو کہ پانچ خاندان سے سال بھر میں ہوتا ہے ۔
ولی عہد شہزادہ اور شہزادی ماحولیاتی آلودگی پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کم سے کم پانی اور بجلی استعمال کریں تاکہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھا جا سکے۔شاہی جوڑے کی حالیہ تفریح سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرنے پر مستقبل ہمارے ہاتھ میں،نامی تنظیم نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ انتہائی غلط اقدام ہے کہ یہ خاندان ایک ایسے بحری جہاز میں تفریح کرتا ہے جو کہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ ماحول کو صاف رکھنے کی مہم میںبھی کام کر رہے ہیں۔ماحول کی صفائی کا خیال رکھنا ہر شخص کا فرض ہے۔ یہ بات ماحولیاتی آلودگی پر کام کرنے والی تنظیم کے رکن Arild Hermsta آرلد ہمستاد نے ایک اخباری بیان میں کہی ۔
تاہم شاہی محل نے اخبار کو اس بارے میں کوئی بھی بیان دینے سے گریز کیا ہے۔
NTB/UFN ۔

اپنا تبصرہ لکھیں