شاہی خاندان کا پناہ گزینوں کو خوش آمدید

جمعرات کے روز نارویجن شاہی جوڑے ملکہ سونیا اور شاہ ہیرالڈ نے اوسفولڈصوبے میں واقع پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پناہ گزینوں کو ناروے میں خوش آمدید کہا۔ملکہ سونیا اور شاہ ہیرالڈنے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم جو کچھ کر سکتے ہیں پناہ گزینوں کے لیے ضرور کریں گے۔
ایک بڑے ہال میں پناہ گزینوں کے لیے قطار میں خیمے لگائے گئے ہیں جبکہ قطار میں بسترے بھی لگائے گئے ہیں۔شاہ ہیرالڈ نے اپنی تقریر میں کہ اکہ ماضی میں دو مرتبہ نارویجن لوگوں کو بھی پناہ کی ضرورت پڑی تھی۔تب دوسرے ممالک نے ان کی مدد کی تھی۔اب ان پناہ گزینوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے تو ہم جو ہو سکا ان کے لیے کریں گے۔
رودے میں شاہی جوڑے نے جسٹس منسٹر آندرسن Anders Anundsen اور کیمپ کے سربراہ فرودے کے ساتھ دورہ کیا۔یہ کیمپ پچھلے جمعہ کو کھلا ہے۔شاہی جوڑے نے کہا کہ شامی پناہ گزین ایک خاص مشکل صورتحال میں ہماری مدد حاصل کرنے آئے ہیں۔شاہی جوڑے نے کیمپ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پناہ گزین کیمپ میں مختلف اداروں کا ٹیم ورک بہت اچھا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں