شاپنگ مالز کی دکانوں کے کرائے پاکستان میں زیادہ ہیں یا امریکہ میں؟ جواب جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

شاپنگ مالز کی دکانوں کے کرائے پاکستان میں زیادہ ہیں یا امریکہ میں؟ جواب جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

پراپرٹی کی قیمتیں تو آسمان کو چھو ہی رہی ہیں، ایسے میں شہروں میں دکانوں کے کرائے اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان میں بڑے شاپنگ مالزمیں دکانوں کے کرائے امریکہ کی نسبت بھی زیادہ ہو چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی برانڈز نے اپنے سٹورز بند کرکے آن لائن کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان میں مردوں کے ملبوسات بنانے والے برانڈز بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

ایسے ہی ایک برانڈ کاٹن اینڈ کاٹن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عالم نجیب اللہ نے ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہم اپنے تمام سٹورز بند کر چکے ہیں کیونکہ پاکستان کے بڑے شاپنگ مالز میں دکانوں کے کرائے امریکی شاپنگ مالز کی دکانوں سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں 1ہزار مربع فٹ کی دکان کا ماہانہ کرایہ 5ہزار ڈالر تک ہے جبکہ پاکستان میں اتنے ہی سائز کی دکان کا ماہانہ کرایہ ساڑھے 8لاکھ روپے سے زائد ہو چکا ہے۔ ساڑھے چار سال قبل اسی دکان کا کرایہ 3لاکھ روپے ہوتا تھا۔ کرائے میں اس قدر اضافے کے باعث ہم اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں