شام کی فوج نے اسرائیلی جنگی جہاز مار گرایا لیکن پھر آگے سے اسرائیل نے کیا کیا؟ مسلمانوں کے لئے اب تک کی سب سے خطرناک خبر آگئی

شام کی فوج نے اسرائیلی جنگی جہاز مار گرایا لیکن پھر آگے سے اسرائیل نے کیا کیا؟ مسلمانوں کے لئے اب تک کی سب سے خطرناک خبر آگئی

دو روز قبل ایران کا ایک بغیر پائلٹ طیارہ اسرائیلی حدود میں داخل ہو گیا جسے اسرائیلی فوج نے مار گرایا اور اس واقعے کو خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شام میں شامی اور ایرانی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کر دی تاہم شامی فوج نے حملے کے لیے آنے والا ایک اسرائیلی ایف 16طیارہ مار گرایا جس کے دو پائلٹ شدید زخمی ہو گئے۔ اس نقصان کے بعد اسرائیل نے شام اور ایران کی فوجوں کے اڈوں پر شدید بمباری شروع کر رکھی ہے اورمیل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اب تک وہ 12فوجی اڈے تباہ کر چکی ہے جن میں 4ایسے اڈے ہیں جو ایرانی فوج کے زیراستعمال تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی ان کارروائیوں سے شام کی صورتحال سنگین تر ہو گئی ہے اور بڑی جنگ چھڑنے کے امکانات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ شام میں اسرائیلی فوج کے حملوں پر اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’اسرائیل کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنا بھرپور دفاع کرے گا اور اس کی خودمختاری کو سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو اس ناکام بنایا جائے گا۔یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ یہ دوسرا موقع ہے جب کسی ملک کی فوج نے اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔ اسرائیل کا سب سے پہلا طیارہ مارگرانے کا اعزاز پاکستان کے شاہین ایئرکموڈور ستار علوی کے پاس ہے۔ انہوں نے 1973ء کی عرب اسرائیل جنگ میں شامی ایئرفورس کا مگ21طیارہ اڑاتے ہوئے اسرائیلی فوج کا میراج طیارہ مار گرایا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں