شادی نہ ہونے پر آدمی نے پورے شہر میں ’ضرورت رشتہ‘ کے بڑے بڑے اشتہار لگوادیے

شادی نہ ہونے پر آدمی نے پورے شہر میں ’ضرورت رشتہ‘ کے بڑے بڑے اشتہار لگوادیے

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک شخص نے شادی نہ ہونے پر پورے شہر میں بڑے ہورڈنگز پر ’ضرورت رشتہ‘ کے اشتہار لگوادیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے شہر کویٹیم میں انیش سباسٹین نامی شہری نے پورے شہر کے بل بورڈز پر اشتہار لگوائے ہیں اور ان پر اپنا موبائل اور واٹس ایپ نمبر بھی دیا ہوا ہے۔

انیش نے اشتہار پر لکھوایا ہے کہ شادی کیلئے ان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے وہ صرف زندگی میں اچھی اقدار کو اہمیت دیتے ہیں۔

انیش کا کہنا ہے کہ کورونا اور لاک ڈاون کی وجہ سے کوئی بھی کسی دوسرے شخص کے گھر نہیں جا پارہا تھا ، ایسے میں بہت سے لوگوں کے رشتے بھی نہیں ہوسکے، انہیں شادی کرنے میں تاخیر میں ہوگئی ہے اس لیے انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ انیش نے بتایا کہ شہر میں ہورڈنگز لگوانے کے بعد انہیں اچھے رشتے ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں