شادی میں اونچی آواز میں میوزک ہوا تو نکاح نہیں پڑھائیں گے: علماءگروپ

02

پشاور میں علما کے ایک گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان شادیوں میں نکاح نہیں پڑھائیں گے جہاں بلند آواز سے میوزک چلا کر لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہو۔ مولانا دوست محمد نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے ایکسپریس ٹربییون کو بتایا کہ ایک 30 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہو، ان کا کہنا تھا اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو علاقے میں کوئی عالم اس کا نکاح نہیں پڑھائے گا، اگر اس کے باوجود کوئی نکاح پڑھائے گا تو اسے 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔دوست محمد نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ خالص عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے، انھوں نے مقامی انتظامیہ اور پولیس سے درخواست کی کہ وہ فیصلے پر عملدرآمد میں ان کی معاونت کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں