سیالکوٹ میں عقیدہء ختم نبوت آنحضرت ﷺ کے مو ضوع پر کانفرنس

سیالکوٹ( )نبی آخرالزماں ﷺ کی ناموس کی حفاطت ہر مسلمان پر لازم ہے اور ختم نبوت پر کامل یقین ہی کامل ایمان کی نشانی ہے اس کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے ،آپﷺ کی رسالت و نبوت کا دور قیامت تک باقی رہے گا اور آپﷺ کی رسالت و نبوت کا آفتاب رہتی دنیا تک اپنی روشنی بکھیرتا رہے گا ۔ عقیدہ ختم نبوتﷺ اتحاد امت کیلئے نقطہ وحدت ہے ،نبی کریم ﷺ کی محبت و عقیدت ہی ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے جس کے بغیرایمان ادھورا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جانشین و سجادہ نشین پیر سید احمد رضا شاہ بخاری نے گزشتہ روز آستانہ عالیہ ڈونگیاں شریف میں چوتھی سالانہ عظیم الشان’’تاجدارختم نبوتﷺکانفرنس‘‘ بسلسلہ ختم شریف پیر بخاری سید احمد حسن شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے صدارتی خطاب میں کیا اور کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ہماری جان اور بندہ مومن کی پہچان ہے یہی عقیدہ دین کی بنیاد ہے جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔کانفر نس کی سر پرستی پیر آف علی پورسیداں شریف سید غلام نقشبند المعروف چن پیر سرکار نے فرمائی جبکہ جانشین حضرت امیر ملتؒ پیر سید منظر حسین شاہ جماعتی ،پیر سید محفوظ الحسنین شاہ شیرازی ی،پیر سید طلحہ شاہ بخاری ،پیر سید مستجاب علی شاہ ،حافظ محمد عمران بھٹی و دیگر بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل امیر جماعت اہل سنت گوجرانوالہ علامہ الحاج پیر قاضی محمد یعقوب رضوی اور علامہ امتیاز احمد سلطانی نے کہا کہ سرورکائناتؐ اللہ کے آخری نبی ہیں آپﷺ کالایا ہوا دین ہی ایک مکمل دین ہے جس کی روشن و پاکیزہ تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ اور دین متین کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں پیر بخاری سید احمد حسن شاہ ؒ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔آپؒ نے ساری زندگی قرآن و سنتﷺ کے فروغ کی خاطر وقف کررکھی تھی ،ہر سال شان جان کائنات کانفرنس اور تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنسز کا اہتمام کرتے ،ملک پاکستان کے نامور علماء و مشائخ کو ڈونگیاں شریف محافل میں مدعو کرتے جو اپنے علم و فراست سے لوگوں کی اصلاح کرتے یہی وجہ ہے کہ اپنے تو اپنے غیر بھی آپ کی دینی و ملی خدمات کو خوب جانتے ہیں ۔مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ قادیانی مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں ۔فتنہ قادیانیت سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ نگر نگر، گلی گلی ،قریہ قریہ ختم نبوتﷺ سیمینار ،کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے اور نوجوان نسل کوقادیانیوں کی مکاری اور عقیدہ ختم نبوتﷺ سے روشناس کروایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت برطانیہ حکومت کی پیداوار ہے جو ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کے ساتھ کھیل رہے ہیں یہ فساد پسند عناصر کسی بھی صورت میں رحم کے قابل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ کے دفاع کیلئے ہم اپنی جان کا آخری قطرہ تک بہا دیں کے مگر ناموس رسالت ﷺ پر کسی بھی قسم کی آنچ نہّ آنے دینگے ۔کانفرنس سے پیر سید حسن رضا شاہ بخاری ، سید حسنین بخاری،صوفی غلام ربانی قادری ،علامہ حافظ محمد لقمان اویسی ،حافظ محمد طاہر ضیاء ،حامد شریف ،محمد دلشاد منیر اویسی ،حافظ محمد عمران بھٹی ودیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں