سیاسی رہنماء نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ سے مطمئن نہیں

نارویجن اخبار ڈی این کے مطابق بیشترسیاسی رہنمائوں کی رائے میں ارنا سولبرگ نے جو کچھ پناہ گزین بچوں کے ساتھ کیا وہ مناسب سلوک نہیں تھا۔اخبار نے وینسترے پارٹی کے مقامی سیاستدانوں سے سوالات کیے کہ ان کا پناہ گزین بچوں کے کیس کے بارے میں کیا رائے ہے چوسٹھ فیصد کی رائے کے مطابق وہ ارنا سولبرگ سے غیر مطمئن تھے۔جبکہ ستاون فیصد کے مطابق دائیں پارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا نتیجہ منفی تھا۔جبکہ تیس اراکین کے مطابق وینسترے پارٹی کو اب پارلیمنٹ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیے۔
یہ تجزیہ کل تین سو ایک 301 سیاستدانوں سے کیا گیا۔جس میں ایک سو اٹھانوے 198 سیاستدانوں نے جوابات دیے۔اخبار سے گفتگو کے دوران نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے کہا کہ میںجانتی ہوں اکثریت بے صبرے پن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔جبکہ وینسترے پارٹی کی لیڈر تھرینا اسکائی Trine Skei Grande نے بھی اس با ت کی تائید کی۔انہوں نے کہا کہ ابتداء میں پارٹی کے لوگ بے یقینی کا شکار نہیں تھے۔ لیکن اب مسلہ کو دوبارہ اپنی جگہ پر لانا مشکل امر ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں