سویڈن کی فضائوں میں پراسرا رطیارہ

سٹاک ہوم(عارف کسانہ) سویڈن کی فضائی حدود کی ایک پر اسرا طیار ہ نے 18 جولائی کوخلاف ورزی کی۔جہاز نے سویڈن کے سب سے بڑے جزیرہ گوٹ لینڈ اور پھر دوسرے بڑے جزیرہ اولینڈکے اوپر سے پرواز کی۔ایک سویڈش اخبار کے مطابق سویڈش فضائی افواج کے ایک خفیہ مراسلہ میں اس کا اعتراف کیا گیا ہے۔اس طیارہ کو مبینہ طور پر امریکی طیارہ قرار دیا جارہا ہے ۔ بحیرہ بالٹک پر اس امریکی جہاز کا روسی جہاز نے پیچھا کرنے کی کوشش کی۔ سویڈش وزارت دفاع یا وزارت خارجہ نے سرکاری طور پر اس واقع کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ماضی میں روس کے جہازوں کی جانب سے بھی سویڈش فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اسی نوعیت کی اطلاعات منظر عام پر آئیں تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں