سویڈن پاکستانی فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی مذمت

سویڈن پاکستانی فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی مذمت


نامہ نگار عارف کسانہ سویڈن
متحدہ پاکستانی ایسوسی ایشن کے صدر اور سویڈن پاکستانی فرینڈ شپ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سہیل اجمل نے کراچی کی حالیہ آ تشزدگی سے قیمتی جانوںکے نقصان پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آ تشزدگی کے واقعات کی تحقیقات،لا قانونیت اور سماجی بہبود کی عدم دستیابی میں تلاش کریں۔ آئندہ ایسے واقعات سے بچائو کے لیے تعلیمی سرکاری نجی اور صنعتی اداروںکو فعال بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اسلام اور رسول پاک ۖکے بارے میںتوہین آ میز فلم کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے آ زادیء رائے کے باہمی احترام کے منافی قرار دیا۔ ڈیڑھ عرب سے ذائد مسلمانوںکے جذبات مجروح کرنے والے عناصر کو سزا دینا ضروری ہے اور انہیںمعافی بھی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے فلم کے خلاف پر امن احتجاج کی حمائیت کی اور پر تشدد اقدامات سے اجتناب کا مشورہ دیا۔پاکستان ایسوسی ایشن ناکا اسٹاک ہوم کے صدر عاقل خان نے بھی امریکی فلم کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن اور بھائی چارے کے خلاف اقدام قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں