سویڈن میں پناہ گزین زہریلی مشروم کھانے سے بیمار

آجکل ناروے اور سویڈن کے جنگلات میں مشرومز چننے کا موسم ہے۔لوگ اس مقصد کے لیے جنگلات کا رخ کرتے ہیں اور لطف اٹھاتے ہیں۔تاہم مشرومز جن کے بارے میں آپ کو علم نہیں انہیں نہ پکائیں۔جبکہ کنترال اور اسٹون مشروم بالکل محفوظ ہیں انکا ذائقہ گوشتجیسا ہوتا ہے۔اگر آپ مشرومز کے بارے میں نہیں جانتے تو آپ کسی ایسے شخس کے ساتھ جائیں جسے ان کے بارے میں علم ہو۔سویڈن میں ایک پناہ گزین عورت زہریلی مشروم کھانے کی وجہ سے بیمار ہو گئی اور اسے ہسپتال جانا پڑا۔ڈاکٹر ایرک Erik Lindeman کے مطابق زہریلی مشرومز کا شکار عام طور سے تارکین وطن یا سیاح ہوتے ہیں۔اس لیے انہیں احتیاطکی ضرورت ہے۔اس وجہ سے سویڈن میں تارکین وطن کے لیے ایسا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں انہیں مشرومز کے بارے میں معلومات دی جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں