سویڈن میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ

سٹاک ہوم (عارف کسانہ)سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے علاقہ شیرتھورپ میں ہزاروں افراد نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں ملک کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ یہ مظاہرہ ایک ہفتہ قبل نازی مخالف مظاہرہ پر نسل پرستوں کی
rasismen i swerigeجانب سے ہونے والے حملہ کے خلاف کیا گیا۔ نازی گروپ کے حملہ سے چار افراد جن میں دو پولیس والے شامل تھے زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے بعد ازاں ٢٦ افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔ نسل پرستی کے خلاف اس علاقہ سے گذرنے والی زیر زمین ریلوے لائن سے موسوم لائن17 نے ان مظاہروں کا اہتمام کیا تھا۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑے مظاہرہ میں بیس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم سویڈش شخصیات جن میں سیاستدان، شو بزنس ،حقوق انسانی کے رہنمااور دوسرے اہم افراد شامل تھے۔ مظاہرین نسل پرستی کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور واضع پیغام دے رہے تھے کہ سویڈش معاشرہ میں نسل پرستی کے لیے کوئی جگہ نہیں اور ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ سویڈش عوام کی غالب اکثریت نے نسل پرستی کو مسترد کردیا ہے اور تمام قومی سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں موجود واحد نسل پرست سیاسی جماعت سویڈش ڈیموکریٹس کا بائیکاٹ کررکھا ہے جو کہ دوسرے یورپی ممالک کے لیے ایک ایک قابل تقلید مثال ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں