سویڈن میں نئے ثقافتی نیٹ ورک کی تشکیل


(سٹاک ہوم(عارف کسانہ
سویڈن میں کچھ ایشیائی اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے سفارت خانوں نے اپنے اپنے ممالک کی ثقافت اور فنون لطیفہ کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نیٹ ورک تشکیل دیاہے۔ اس نیٹ ورک کے تحت پہلا ثقافتی پروگرام مورخہ ۱۱ اکتوبر بروز ہفتہ کو چار بجے دن سے سات بجے شام تک عراقی مرکز ثقافت Katarinavagen 19 نزد سلوسن سٹاک ہوم میں ہوگا۔ اس میں پاکستان، چین، ایران، عراق اور سری لنکا کے ممالک کی ثقافت کے مختلف رنگ پیش کیے جائیں گے جن میں موسیقی، رقص، کھانے، کپڑے، زیورات اور بہت سی دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی تیاری کی گئی ہے جو پاکستانی ثقافت کے مختلف پہلووں کی عکاس ہوگی۔ سفارت خانہ پاکستان اور منتظمین کو
توقع ہے کہ سویڈن کے پاکستانی اپنے دیگر ممالک کے دوستوں کے ساتھ بھر پور شرکت کریں گے۔
2
اپنا تبصرہ لکھیں