سویڈن میں عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔ مختلف مساجد میں نماز عید کے اوقات

سٹاک ہوم(عارف کسانہنمائندہ خصوصی) سویڈن میں عید الفطر جمعہ کے روز ١٧ جولائی کو منائے جائے گی ۔ ملک کی مختلف مساجد نے اس کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے۔ سویڈن میں زیادہ تر مساجد ترکی سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی ہیں جو آبزرویٹری کے کیلنڈر کے تحت رمضان اور عید مناتے ہیں۔ پاکستانی اور دیگر مساجد بھی اسی کیلنڈر کو اپناتے ہوئے اتفاق سے مذہبی ایام مناتے ہیں اور تمام پاکستانی مساجد نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے کے باوجود متفقہ طور پر جمعہ کے روزہی عید کا فیصلہ کیا ہے۔١٧ جولائی جمعہ کے روز نماز عید کے اجتماعات کی تفصیل کے مطابق ریکٹ ہال شیستا سٹاک ہوم میںساڑھے آٹھ بجے امام محمد مسلم عید کی نماز کی امامت کریں گے۔ پاکستانی ایسوسی ایشن فتیا میں سید ہادی حسن کی امامت میں آٹھ بجے نماز عید ہوگی۔ مسجد اہل بیت میسٹا میں آٹھ بجے حافظ معصوم کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ غوثیہ اکیڈمی مرکز مدینہ مالمو میں نو بجے عید کی نماز ادا جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں