سویڈن میں سالانہ پاکستان میلہ 2اگست کو سٹاک ہوم کے علاقہ حسبی میں ہوگا۔

سٹاک ہوم(عارف کسانہ) سالانہ پاکستان میلہ مورخہ 2 اگست بروز ہفتہ کو حسبی کرکٹ گرائونڈ سٹاک ہوم میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ سالانہ میلہ سویڈن میں پاکستانی ثقافت اور اتحاد کی علامت کے طور پر سامنے آیا ہے جو پانچ سال سے جاری ہے۔ میلہ میںپاکستانی کھانوں، کپڑوں، خواتین کے لیے جیولری اور مہندی لگانے کے سٹال اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس موقع پر موسیقی، پاکستان کے مختلف علاقائی رقص ، اسٹیج شو اور کئی دوسری سرگرمیاں شامل ہونے کے ساتھ داخلہ مفت ہوگا۔ میلہ انتظامیہ کمیٹی کے رکن زمان خان نے سویڈن کی پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سویڈش اور دیگر ممالک کے دوستوں کے ساتھ شرکت کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں