سویڈن میںپاکستانی سفارت خانہ میں29 مئی کو یوم اقبال منایا جائے گا۔

سٹاک ہوم( عارف کسانہنمائدہ خصوصی) حکیم الامت علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سویڈن میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم اقبال کی تقریب مورخہ ٢٩ مئی بروز جمعہ چار بجے منعقد ہورہی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سفارت خانہ میںاس نوعیت کی تقریب کا ہتمام کیا جارہاہے۔ سویڈن کے علمی اور ادبی حلقوں نے سفیر پاکستان جناب طارق ضمیر کی جانب سے اس کے انعقاد کو سراہا ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرکے مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ تقریب میں شرکت کے لیے خواتین کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں