سویڈن میںشوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کے لیے امدادی پروگرام منعقد

اسٹاک ہوم (نمانئدہ خصوصی) کینسر کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کی خدمات سے کون آگاہ نہیں۔ سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سویڈن میں مقیم ان کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کے لیے امدادی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا پے۔ یہ پروگرام 12 مئی بروز ہفتہ 7 بجے شام اسٹاک ہوم میں منعقد ہورہا ہے۔ اس عظیم الشان پروگرام شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کی ٹیم اور پاکستان کے شو بزنس کی سپر اسٹار ہیروئین ریما خان خصوصی طور پر شرکت کررہی ہیں۔ سویڈن کے لوگ ریما خاں کی آمد کے منتظر ہیں اور اس کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں۔ 12 مئی کو ہونے والے پروگرام کے انتظامات کے لیے فرینڈز آف شوکت خانم کی ایک ٹیم ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی سربراہی میں تن دہی سے کام کررہی ہے جس میں اسٹاک کی اہم شخصیات اور سماجی تنظیموں کی نمائندگی شامل ہے جن میں پاک سویڈ ویلفئر سوسائیٹی، کشمیر کمیٹی، پاکستان میلہ کمیٹی، پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی، اسٹاک ہوم سٹڈی سرکل، تھئنستھا اسلامک کلچرل سوسائیٹی اور دیگر شامل ہیں۔ کمیٹی میں سماجی خدمات سرانجام دینے والی خواتین بھی شامل ہیں جبکہ دیگر تنظیموں نے بھی اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اسٹاک ہوم کی پاکستانی کمیونٹی 12 مئی کے پروگرام کا شدت سے انتظار کررہی ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں