سویڈش نوجوانوں کا ناروے میں تلاش روزگا

سویڈش نوجوانوں کا  ناروے میں تلاش روزگا

رسویڈن کی کئی ملازمتیں دلوانے والی کمپنیاں نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں ناروے بھیج رہی ہیں۔ان نوجوانوں کی عمریں تیس برس سے کم ہوتی ہیں۔سویڈش کمپنیاں بیروزگار نوجوانوں کو ناروے میں ایک ماہ کے لیے رہائش کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔انہیں ایک ماہ کے لیے رہائشی اپارٹمنٹ کرائے پر فراہم کیے جاتے ہیں۔یہاں یہ نوجوان ملازمتیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کمپنیوں کی رہنمائی سے ناروے میں بڑی تعداد میں سویڈش نوجوانوں نے روزگار حاصل کیا ہے۔ناروے میں سویڈش نوجوانوں کو دوسرے ممالک کے نوجوانوں کی نسبت جلد ملازمت مل جاتی ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ انہیں یہاں زبان کا مسئلہ نہیں ہوتا جبکہ سویڈش زبان نارویجن سے بہت ملتی جلتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں