سونے کی قیمت میں خاطر خواہ کمی، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

سونے کی قیمت میں خاطر خواہ کمی، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے اثرات پاکستانی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونا ایک ڈالر کمی کے بعد 1499 ڈالر فی اونس پر بند ہوا، بلین مارکیٹ میں کمی کے مثبت نتائج مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے اور یہاں بھی سونا سستا ہوا۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث یہ 86 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 215 روپے کمی کے ساتھ 74 ہزار 502 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں