سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 67 ہزار روپے ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 67 ہزار روپے ہوگئی

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 67 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت میں ایک بار کمی ہوئی لیکن اس میں دوبارہ سے ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے کے بعد 66 ہزار سے بڑھ کر 67 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 57 ہزار 442 روپے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں