سونیا خان کی رہائش پر محفل مشاعرہ


اتوار کی شام تیس جون کو سونیا خان کی رہائش گاہ واقع کولبوٹن اوسلو میں شام پانچ بجے ایک ادبی محفل منعقد کی جا رہی ہے۔اس تقریب میں مشاعرہ اور محفل موسیقی ہو گی۔مشاعرہ میں سعودی عرب سے مہمان شاعر سلیمان باسط شرکت کریں گے ۔جبکہ مقامی شعراء بھی مدعو ہوں گے۔پروفیسر سلیمان سعودی عرب میں انگریزی کے پروفیسر ہیں جبکہ وہ اپنے احباب سے ملنے اوسلو جا رہے تھے۔اوسلو کا اادبی ماحول انہیں یہاں کی فضائوں میں کھینچ لیا اور سونیا خان جیسی ادب دوست اور مہمان نواز شخصیت نے ا ن کے لیے اس محفل کا اہتمام کر ڈالا۔
اردو فلک کے تقریبات کے صفحے پر اس مشاعرے کی تصویری جھلکیاں اور رپورٹ ملاحظہ کرنا نہ بھولیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں