سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے جدید لباس متعارف کروادیا گیا، کسی کو پاس نہ آنے دے

سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے جدید لباس متعارف کروادیا گیا، کسی کو پاس نہ آنے دے

سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک ڈیزائنر نے حیران کن لباس تیار کر لیا ہے جو کسی کو پہننے والے کے 6فٹ سے زیادہ قریب نہیں آنے دیتا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ایک ماڈل کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جو اس لباس کی ماڈلنگ کر رہی ہوتی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس لباس کا قطر 6فٹ تک ہوتا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی شخص اس ماڈل کے 6فٹ سے زیادہ قریب نہیں آ سکتا۔

اس لباس کے نیچے چھوٹے چھوٹے پہیے لگائے گئے ہیں اور لباس انہی پہیوں پر آگے پیچھے حرکت کرتا ہے اور خواتین اتنے بڑے لباس کے ساتھ باآسانی چل پھر سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس خاتون ڈیزائنر کا نام ’شے‘ (Shay)ہے جس نے یہ لباس ڈیزائن کیا ہے۔ اس نے اس لباس کی میچنگ کے ساتھ فیس ماسک بھی تیار کیا ہے۔ شے نے بتایا ہے کہ اس لباس پر 270میٹر جالی دار کپڑا صرف ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں